کراچی میں گارڈن کے قریب ٹول پلازہ لیاری ایکسپریس وے ایکسچینج پر گرنیڈ حملےمیں دو افراد زخمی ہوگئے، جس میں دو افراد زخمی ہوگئے۔
گارڈن کے قریب لیاری ایکسپریس وے کی چوکی پر ملزمان گرنیڈ پھینک کر فرار ہوگئے، حملے میں دو افراد معمولی زخمی ہوگئے، زخمی ہونے والے اویس اور سدھیر ٹول ٹیکس ٹھکیدار کے ملازم ہیں۔
گرنیڈ حملے کی اطلاع پر پولیس اور رینجرز کی نفری موقع پر پہنچ گئی، بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کیا گیا۔
ایس ایس پی سٹی عمران خان کا کہناہے کہ علاقے کو کارڈن آف کرکے مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
ڈی آئی جی ساؤتھ شرجیل کھرل نے بتایا کہ بم ڈسپوزل کے مطابق کریکر حملہ ہے لیاری ایکسپریس گاڑدن انٹرچینج کے ایک ٹریک کو بند کیا گیا ہے، ابتدائی تفتیش کے مطابق موٹرسائیکل سوار ملزمان کی جانب سے کریکر پھینکا گیا ہے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔
عینی شاہد نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ گاڑی سے ٹول ٹیکس لے رہا تھا، گاڑی جیسے ہی آگے گئی کوئی چیز آ کر گری اور کچھ دیر بعد دھماکا ہوگیا آواز زیادہ ہونے کی وجہ سے بھی کچھ معلوم نہیں ہوا۔
Comments are closed.