بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ماں کی حاضر دماغی، بیٹے کو سانپ کے حملے سے بچالیا

ماں بچے کی محافظ ہوتی ہے اور اسے بچانے کے لیے وہ کچھ بھی کر گزرنے کو تیار رہتی ہے۔ 

یہی مثال بھارت میں ایک خاتون نے درست ثابت کردی جس نے نا صرف اپنے بیٹے بلکہ خود کو بھی ایک ناقابلِ تلافی نقصان سے بچالیا۔ 

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون اپنے بچے کے ہمراہ گھر سے باہر آرہی ہیں۔ 

دونوں گھر کی دہلیز پر کھڑے ہو کر گلی کا جائزہ لے رہے ہیں جبکہ وہ اس بات سے لاعلم تھے کے گھر کی دہلیز کے کنارے پر ایک سانپ رینگ رہا ہے۔ 

والدہ فرش پر موجود ہی تھیں کہ بیٹا اچانک نیچے اتر کر سانپ کے اوپر سے گزر گیا، تاہم اسی دوران جیسے ہی سانپ اپنے اوپر سے گزرنے والے اس بچے کو ڈسنے کے لیے تیار ہوا تو والدہ نے پلکے جھپکتے ہی سانپ کی پھرتی کا جائزہ لے کر فوراً اپنے بچے کو سانپ کی پہنچ سے دور کردیا۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.