برطانیہ کی رائل ملٹری اکیڈمی سے پاس آوٹ ہونے والے پاکستانی کیڈٹ محمد عبداللّٰہ بابر نے کہا ہے کہ اپنی صلاحیتوں کے بہترین استعمال اور ملک کی خدمت کے لیے پاکستان آرمی میں جانے کو تیار ہوں۔
کیڈٹ محمد عبداللّٰہ بابر اور کیڈٹ مجتبیٰ احمد بنے میڈیا سے گفتگو کی۔
اس دوران کیڈٹ محمد عبداللّٰہ بابر کا کہنا تھا کہ رائل ملٹری اکیڈمی سینڈہرسٹ سے پاس آوٹ ہونا باعث فخر ہے، والدین کی دعاوں اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کی سپورٹ کے بغیر ممکن نہیں تھا۔
دوسری جانب پاکستانی کیڈٹ مجتبیٰ احمد نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی موجودگی نے پریڈ کو مزید خاص بنا دیا تھا۔
Comments are closed.