متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) اور پیپلز پارٹی کے این اے 245 کے ضمنی الیکشن کو مشترکہ طور پر لڑنے کے فیصلے پر پی ٹی آئی نے ردعمل دیا ہے۔
سندھ سمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ عمران خان کے مقابلے میں 2 کرپٹ جماعتوں نے گٹھ جوڑ کرلیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ این اے 245 کے ضمنی الیکشن میں دونوں جماعتوں نے مشترکہ شکست کھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم اور پی پی دونوں ہی کراچی کی بربادی کی ذمے داری ہیں۔
Comments are closed.