بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ن لیگ کے 5 ایم پی ایز پر پنجاب اسمبلی اجلاس میں شرکت پر پابندی

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے  5 ایم پی ایز پر پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شرکت پر پابندی لگا دی گئی۔

پینل آف چیئرمین وسیم بادوزئی نے (ن) لیگ کے 5 ایم پی ایز پر ایوان میں داخلے پر پابندی لگائی، اراکین میں رانا مشہود، مرزا جاوید، سیف الملوک کھوکھر، میاں رؤف اور رخسانہ کوثر شامل ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کے اراکین اسمبلی پر 15 اجلاسوں میں شرکت کی پابندی لگائی گئی ہے۔

اپوزیشن اراکین کو اسپیکر انتخاب میں ہنگامہ آرائی اور بیلٹ پیپرز پھاڑنے کا مرتکب قرار دیا گیا۔

اسمبلی سیکریٹریٹ نے ن لیگی اراکین کو پابندی سے متعلق خط لکھ کر آگاہ کردیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.