بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایک بار پھر قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے، فروغ نسیم

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)  پاکستان کے سینیٹر بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنی کارکردگی سے ایک مرتبہ پھر پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے 213 ریگولر کمیشننگ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

اپنے ایک بیان میں فروغ نسیم نے کہا کہ آرمی چیف پاک فوج کے پہلے سپہ سالار ہیں جنہیں بطور مہمانِ خصوصی برطانیہ کی رائل ملٹری اکیڈمی سینڈہرسٹ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت کی دعوت دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ یہ عالمی سطح پر پاکستان کی ایک ذمہ دار ملک کی حیثیت تسلیم کروانے میں جنرل باجوہ کی کوششوں کا اعتراف ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.