بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

میئر لندن صادق خان کو ستارہ پاکستان دینے کا اعلان

حکومت پاکستان نے میئر لندن صادق خان کو ستارہ پاکستان دینے کا اعلان کیا ہے۔ 

میئر صادق خان کو ستارہ پاکستان یوم آزادی پر پاکستان ہائی کمیشن لندن میں دیا جائے گا۔

پاکستان ہائی کمیشن لندن کے اعلامیہ کے مطابق صادق خان کو یہ اعلیٰ اعزاز کمیونٹیز کی خدمت پر دیا جا رہا ہے۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ صادق خان کو یہ اعلیٰ اعزاز پاک برطانیہ تعلقات بہتر بنانے میں معاونت پر دیا جارہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.