secure hookup site hookup bbw com hookup Middle Island knoxville hookups

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان کے برآمدی شعبے کےلیے اچھی خبر

پاکستان کے برآمدی شعبے کے لیے اچھی خبر آگئی، حکومت نے بجلی اور گیس کے رعایتی نرخ مقرر کر دیے ہیں۔

حکومت نے 5 برآمدی شعبوں کے لیے بجلی اور گیس کے رعایتی نرخ مقرر کیے ہیں، جس کے تحت بجلی 9 روپے فی یونٹ اور گیس 9 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو کے نرخ پر ملے گی۔

وزارت تجارت نے وزارت توانائی کو مراسلہ بھجوادیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ وفاقی کابینہ کے فیصلے پر عمل درآمد کیا جائے۔

مراسلے میں کہا گیا کہ بجلی اور گیس کے مسابقتی نرخوں کا اطلاق یکم اگست 2022ء سے ہوگا، رعایتی نرخ پر بجلی اور گیس کی فراہمی سال 23-2022 کے لیے ہوگی۔

مراسلے کے مطابق حکومت نے درآمدی شعبے کو بجلی اور گیس کے رعایتی نرخوں پر مشتمل سبسڈی کے لیے 40 ارب روپے مختص کردیے ہیں۔

مراسلے میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ بجلی اور گیس کی سبسڈی کا سہ ماہی بنیادوں پر جائزہ لیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.