office hookup gay hookup places in gloucester county nj hookup Stafford CT hookup Middletown Delaware

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

رحیم یار خان: 50 ہزار لیٹر پیٹرول سے بھرا ٹینکر الٹ گیا، ڈرائیور جاں بحق

رحیم یار خان میں قومی شاہراہ پر 50 ہزار لیٹر پیٹرول سے بھرا ٹینکر الٹ گیا، حادثے میں ٹینکر کا ڈرائیور جاں بحق ہو گیا۔

ریسکیو ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ٹینکر سے لیک ہونے والے پیٹرول پر قابو پا لیا اور رساؤ روک دیا۔

موٹر وے پولیس کے مطابق پیٹرول ٹینکر الٹنے کا واقعہ قومی شاہراہ پر ترنڈہ محمد پناہ کے قریب پیش آیا۔

جنوبی پنجاب کے شہر مظفر گڑھ میں پٹرول سے بھرا آئل ٹینکر الٹ گیا، الٹنے والے آئل ٹینکر سے پٹرول کی لیکیج بھی شروع ہو گئی ہے۔

ریسکیو ٹیم کے مطابق حادثہ ٹینکر کا ٹائی راڈ ٹوٹنے کے باعث پیش آیا ہے، حادثے کے نتیجے میں ٹینکر کا ڈرائیور جاں بحق ہو گیا۔

ٹینکر میں 50 ہزار لیٹرز پیٹرول موجود تھا جو حادثے کے بعد لیک ہونا شروع ہو گیا تھا۔

ریسکیو اہلکاروں کی بروقت کارروائی کے باعث پیٹرول کی لیکیج کو کنٹرول کر لیا گیا ہے، ڈرائیور کی لاش اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.