بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ای سی سی اجلاس: پی ایس او کو 50 ارب قرض کیلئے لیٹر آف کمفرٹ کی منظوری

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت جمعرات کو ای سی سی کا اسلام آباد میں اجلاس ہوا۔ 

اس موقع پر پی ایس او کو 50 ارب روپے قرضے کی فراہمی کیلئے لیٹر آف کمفرٹ جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔ 

وزارت خزانہ کے مطابق پانچ کمرشل بینک حکومتی گارنٹی کی منظوری تک لیٹر پر قرضہ فراہم کرنے کیلئے رضامند ہیں۔ فنانس ڈویژن پی ایس او کو 105 ارب روپے تک کی گارنٹی فراہم کرے گا۔ 

وزارت خزانہ کے مطابق ای سی سی نے روز ویلٹ ہوٹل کیلئے 14 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی بینک گارنٹی کی منظوری دے دی۔ منظوری ہوٹل کے معاملات دیکھنے کے لیے قائم کمیٹی کی سفارش پر دی گئی۔ 

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ قرض کی فراہمی کے لیے حکومت نیشنل بینک کو گارنٹی فراہم کرے گی۔

سرکاری اعلامیہ کے مطابق ای سی سی کی مستقبل میں یوریا کھاد کی قیمت اور ڈیلر مارجن کی پیشگی منظوری لینے کی ہدایت کی گئی۔ 

 ای سی سی کے مطابق 50 کلو یوریا بیگ کی ڈیلر ٹرانسفر پرائس 1805 روپے مقرر کرنے کی منظوری دی گئی۔

ای سی سی کے مطابق 23 جون سے 25 جولائی کے یوریا بیگ اسٹاک پر 145 روپے فی بیگ ڈیلر مارجن علاوہ ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.