بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

گھنٹوں لوڈشیڈنگ کے بعد کراچی والوں کیلئے بجلی 11 روپے فی یونٹ مہنگی

گھنٹوں لوڈشیڈنگ کے باوجود کےالیکٹرک صارفین کیلئے فی یونٹ بجلی 11 روپے 10 پیسے مہنگی کردی گئی، نیپرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نئی قیمتوں کا اطلاق صرف اگست اور ستمبر کے بلوں پر ہوگا۔

نیپرا کے مطابق کےالیکٹرک نے بجلی کی قیمت میں 11 روپے 39 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔

اتھارٹی نے 28 جولائی کو فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) پر عوامی سماعت کی تھی۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ بجلی جون کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے تحت مہنگی کی گئی ہے، جون کا ایف سی اے صارفین سے 2 ماہ میں وصول کیا جائے گا۔

اگست میں صارفین سے 3 روپے 1 پیسہ چارج کیا جائے گا جبکہ ستمبر میں صارفین سے 8 روپے 9 پیسے چارج کیے جائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.