بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

تفتیش کے دوران شہباز گل نےفوج سے متعلق بیان دینےکااعتراف کرلیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے گرفتار رہنما شہباز گل نے تفتیش کے دوران فوج سے متعلق بیان دینے کا اعتراف کرلیا۔

پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کا کہنا تھا کہ  بیان سوچ سمجھ کر دیا ہے، میرے خیال میں، میں نے پارٹی پالیسی سے ہٹ کر یہ بیان نہیں دیا۔

ملزمہ کے وکیل نے بعد از گرفتاری کی درخواست ضمانت دائر کردی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہباز گل سے برآمد ہونے والا فون ڈمی تھا، شہباز گل کا اپنا فون ان کا ڈرائیور لے گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہباز گل کے فون سے مسلسل ٹوئٹس ہو رہی ہیں،  پتا لگا رہے ہیں کہ ٹوئٹر ہینڈل والا فون کس کے پاس ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز گل کےفون سے ٹوئٹ کرنے والا ملزم کا ساتھی ہے۔

یاد رہے کہ شہباز گِل کو 9 اگست بروز منگل پولیس نے اسلام آباد میں گرفتار کر لیا تھا، پی ٹی آئی رہنما کے خلاف تھانہ بنی گالہ میں بغاوت پر اکسانے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

گرفتار شہباز گل کے خلاف غداری سمیت 10 سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا، گزشتہ روز عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا، کل پھر کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.