بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بلوچستان: متحدہ عرب امارات کی سیلاب متاثرین میں راشن کی تقسیم

متحدہ عرب امارات کی جانب سے بلوچستان کے سیلاب متاثرین میں راشن کی تقسیم کی گئی۔

حالیہ سیلابی صورِ حال کے بعد متحدہ عرب امارات (یو ای اے) کی حکومت کی ٹیمیں بلوچستان پہنچیں۔

متحدہ عرب امارات کی ٹیموں نے ہنگامی صورتِ حال سے متاثرہ بلوچستان کے کئی اضلاع کے مکینوں کو امداد فراہم کی۔

مشکل حالات میں دوست ملک متحدہ عرب امارات نے سیلاب سے متاثرہ 9 ہزار خاندانوں میں راشن تقسیم کیا۔

متاثرہ خاندانوں میں روز مرہ ضرورت کی اشیا اور دوائیں بھی تقسیم کی گئیں۔

متحدہ عرب امارات کی جانب سے سندھ کے متاثرہ علاقوں میں بھی ریلیف کیمپ لگائے جائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.