بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لندن میں چینی سفیر کی طلبی، تائیوان معاملے پر تحفظات

تائیوان کے معاملے میں چین کے ردعمل پر برطانیہ میں چینی سفیر کو طلب کرلیا گیا۔ 

برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ کے وزیر خارجہ نے کہا کہ تائیوان کے معاملے میں چینی رویے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ چین کا جارحانہ رویہ خطے کے امن واستحکام کے لیےخطرہ ہے۔ 

دوسری جانب چینی سفارخانہ کا کہنا ہے کہ چین کے تائیوان سے متعلق ردعمل پر برطانیہ کا بیان غیرذمہ دارانہ ہے۔ امریکی اسپیکر کے دورہ تائیوان پر چین کا ردعمل جائز اور ضروری تھا۔ 

چینی سفارتخانے کے مطابق تائیوان چین کی سرزمین کا ایک لازم و ملزوم حصہ ہے۔ برطانیہ سمیت کسی بھی ملک کو چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کاحق نہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.