پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے کہا کہ سرکاری وسائل سے سماج میں بدزبانی، جھوٹ اور گھٹیاپن کو فروغ دیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز کے والد کے فوج اور عسکری قیادت کے خلاف درجنوں بیانات ریکارڈ پر ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ عمران خان اور ان کے کارکن افواج پاکستان کے خلاف دشمن کے مکروہ ایجنڈے کے درمیان آہنی دیوار ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ چوروں اور غداروں کا ہر حال میں مقابلہ کریں گے اور منہ توڑ جواب دیں گے، 13 اگست کی رات عمران خان کی قیادت میں قوم ان کٹھ پتلیوں کے انجام کی تاریخ مقرر کرے گی۔
Comments are closed.