بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملزم سہیل کا 3 بچیوں سے زیادتی، 2 کے قتل کا اعتراف

بچیوں سے زیادتی اور قتل کیس کے ملزم سہیل نے 3 بچیوں سے زیادتی اور 2 کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔

پشاور میں 3 بچیوں کے ساتھ زیادتی اور قتل کے کیس میں گرفتار ملزم سہیل نے اعترافی آڈیو بیان جاری کیا ہے۔

ملزم سہیل نے اپنے بیان میں بتایا کہ ریلوے کالونی میں ایک بچی کو 100 روپے دے کر زیادتی کی اور قتل کیا۔

ملزم نے اعترافی بیان میں مزید بتایا کہ گلبرگ میں پلازے کے تہہ خانے میں بچی کو لے جا کر زیادتی کی، اس دوران بچی بے ہوش ہوگئی، جسے مردہ سمجھ کر چھوڑ آیا۔

ملزم سہیل نے یہ بھی کہا کہ مجھ سے غلطی ہوئی ہے، مجھے اپنے کیے کی سزا ملے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.