بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیراعلیٰ سندھ کی بارشوں میں عوام کا خیال رکھنےکی ہدایت

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے انتظامیہ، پولیس، اور بلدیاتی اداروں کو بارشوں میں عوام کا خیال رکھنےکی ہدایت دی ہے۔

مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ بلدیاتی ادارے اور واٹر بورڈ بارش کے بند ہوتے ہی پانی کی نکاسی کو یقینی بنائیں۔

اُنہوں نے کہا کہ گزشتہ اسپیل کی طرح نشیبی علاقوں میں پمپ لگا کر پانی کی نکاسی کی جائے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ ٹریفک پولیس ٹریفک کی روانی کے لیے ضروری اقدامات کرے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کچّے مکانات میں رہنے والوں کا خاص خیال رکھنے کی تاکید کی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.