بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نمیبیا میں لاہور قلندرز کی ٹیم سہ فریقی ٹورنامنٹ کھیلے گی

لاہور قلندرز کی ٹیم آئندہ ماہ نمیبیا میں سہ فریقی ٹورنامنٹ کھیلے گی۔

ذرائع کے مطابق، ایونٹ میں لاہور قلندرز کا ڈیولپمنٹ اسکواڈ شرکت کرے گا جبکہ بھارتی بنگال کی ٹیم نمیبیا میں ہونیوالے ٹورنامنٹ سےدستبردار ہوگئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقا کی لائنز اور نمیبیا کی ایگلز بھی ٹورنامنٹ میں شریک ہوں گی۔

سہ فریقی ٹورنامنٹ یکم سے 5 ستمبر تک کھیلا جائے گا۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ ٹی 20 ٹورنامنٹ کے بعد قلندرز نمیبیا میں 2 ون ڈے بھی کھیلیں گے۔

لاہور قلندرز اور ایگلز کے درمیان 50 اوورز کے میچز 7 اور 9 ستمبر کو ہوں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.