بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

فٹبالر نے اپنی شادی میں خود شرکت کرنے کے بجائے بھائی کو بھیج دیا

سیرالیون کے فٹبالر محمد بویا تورے نے اپنی شادی کی تقریب میں خود شرکت کرنے کے بجائے اپنے بھائی کو بھیج دیا کیونکہ ایک معاہدے کی وجہ سے وہ اس دن ہونے والا میچ کھیلنے کے پابند تھے۔

رپورٹ کے مطابق، سیرالیون کے اس کھلاڑی نے سویڈش فٹبال ٹیم مالمو کے ساتھ 22 جولائی کو ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے، جس کے باعث اُنہیں اپنی ہی شادی کی تقریب میں شرکت سے محروم ہونا پڑا۔

اس حوالے سے محمد بویا تورے نے میڈیا کو بتایا کہ شادی بھی ضروری تھی اور میچ کے لیے سویڈن جانا بھی ضروری تھا، اس لیے میں نے ایک دن قبل نکاح کی رسم کرکے تصاویر بنوالی تھیں تاہم شادی کی تقریب میں شرکت  نہیں کرسکا۔

اُنہوں نے مزید کہا ہے کہ اب پہلے ٹیم کو فٹبال لیگ جیتنی ہے، جس کے بعد میں اپنی اہلیہ کو سویڈن بلانے کی کوشش کروں گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.