پاکستان مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی نے کہا ہے کہ بنی گالا کی جانب پیش قدمی کا سنا ہے۔
ایک بیان میں مونس الہٰی نے کہا کہ پنجاب پولیس کو حفاظت کے لیے بھیجا جارہا ہے، عمران خان کے خلاف ہرسازش کو ناکام بنایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستان کی آواز اور عوام ان کے ساتھ ہیں، پی ٹی آئی چیئرمین کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش کو روکا جائے گا۔
ق لیگی رہنما نے مزید کہا کہ عمران خان تک پہنچنے کے لیے پنجاب کے عوام اور پنجاب حکومت سے گزر کر جانا ہوگا۔
دوسری طرف وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے مونس الہٰی کے بیان پر لاعلمی کا اظہار کیا اور کہا کہ پولیس بنی گالا بھیجنے کے بیان کاعلم نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مونس الہٰی سے اس بارے میں کوئی رابطہ نہیں، اسلام آباد میں عمران سے مشاورت کے بعد فیصلہ ہوگا۔
Comments are closed.