
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے ملاقات کی ہے۔
اس موقع پر وفاقی وزراء سینیٹر اعظم سواتی اور زبیدہ جلال جبکہ احمد خان اور خالد مگسی سمیت دیگر رہنما موجود تھے۔
دوران ملاقات چیئرمین سینیٹ نے ایوان بالا کے الیکشن کے بعد کی صورتحال پر مشاورت کی۔
اس موقع پر بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) نے اعتماد کے ووٹ کے لیے وزیراعظم عمران خان کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.