چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔
ایک بیان کے ذریعے اُنہوں نے شمالی وزیرستان میں فوجی قافلے پر ہونے والے خود کش حملے کی مذمت کرتے ہوئے یہ بات کہی ہے۔
چیئرمین سینیٹ نے یہ بھی کہا ہے کہ وطن کے لیے جان قربان کرنے والے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں فوجی قافلے پر ایک خودکش حملہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 4 فوجی جوان شہید ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء میں لانس نائیک شاہ زیب، لانس نائیک سجاد، سپاہی عمیر اور خرم شامل ہیں۔
Comments are closed.