بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملتان: یومِ عاشور پر 100 من حلیم کی دیگ تیار

محرم الحرام کے آغاز سے ہی عقیدت مندوں کی جانب سے لنگر اور نیاز تقسیم کرنے کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے، ملتان میں بھی یومِ عاشور پر بڑی دیگ میں حلیم پکانے کی روایت عرصے سے جاری ہے۔

گزشتہ 14 سال سے 10 محرم الحرام کو حلیم کی بڑی دیگ پکانے کی روایت اس سال بھی ممتاز آباد کے علاقے کے شہری نے قائم رکھی۔

شہری کا دعویٰ ہے کہ اس بڑی دیگ میں 100 من سے زائد حلیم تیار ہوتی ہے اور اسے 10 ہزار لوگوں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔

اس حلیم کی تیاری میں 20 من گوشت، 20 من گندم اور جو کا دلیہ، 10 من مکس دالیں اور 2 کلو گرم مصالحے سمیت دیگر اجزاء ڈالے جاتے ہیں۔

اس بڑی حلیم کی دیگ کی تیاری 9 محرم کی رات کو ہی شروع ہو جاتی ہے، اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد حلیم پکتا دیکھنے کے لیے بڑے شوق سے آتی ہے۔

یومِ عاشور پر عقیدت مندوں کی جانب سے پورا دن لنگر میں بریانی اور قورمے کو تقسیم کرنے کا سلسلہ بھی جاری رہتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.