
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گِل نے سوشل میڈیا پر خاتون اینکر غریدہ فاروقی سے شیطان سے متعلق سوال کر دیا۔
پی ٹی آئی کے رہنما شہباز گِل سوشل میڈیا پر بہت متحرک نظر آتے ہیں۔
شہباز گِل کی گزشتہ دنوں حوالات میں بند ہونے کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھی۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر شہباز گِل اور نجی نیوز چینل کی میزبان و صحافی غریدہ فاروقی میں لفظی جنگ چھڑ گئی۔
غریدہ فاروقی نے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گِل کے خلاف مقدمہ درج ہونا چاہیے اور انہیں جیل بھجوانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان مخالف، آئین مخالف، افواجِ پاکستان میں بغاوت، نافرمانی پھیلانے کا جرم کسی صورت قابلِ معافی نہیں۔
غریدہ فاروقی نے یہ بھی کہا ہے کہ اس بات کا پتہ بھی لگانا چاہیے کہ آن ایئر بیان کس کے کہنے یا لکھ کر دینے پر پڑھا گیا۔
شہباز گِل نے غریدہ فاروقی پر جوابی وار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک سوال ہے کہ اگر شیطان زنانہ ہو تو اسے کیا کہتے ہیں؟
Comments are closed.