بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شہروز کاشف نے ایک اور چوٹی سر کر لی

پاکستان کے نوجوان کوہ پیما شہروز کاشف نے  ایک اور چوٹی سر کر لی ہے۔

لاہور سے تعلق رکھنے والے 20 سالہ شہروز کاشف نے 8035 میٹر بلند چوٹی گیشربرم ٹو آج سر کر لی، یہ 8 ہزار میٹر سے بلند نویں چوٹی ہے جسے انہوں نے سر کیا ہے۔

شہروز کاشف اس سے قبل ماؤنٹ ایورسٹ اور کے ٹو سمیت 8 چوٹیاں سر کر چکے ہیں۔

شہروز چند روز میں جی ون سر کرنے کی مہم کا آغاز کریں گے، جی ٹو ان کی دسویں 8 ہزار میٹر سے بلند چوٹی ہو گی۔

شہروز کاشف مہم میں کامیاب ہوئے تو 10چوٹیاں سر کرنے والے کم عمر ترین کوہ پیما بن جائیں گے۔

پاکستان کے نوجوان کوہ پیما شہروز کاشف نے ایک اور ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔

خیال رہے کہ شہروز کاشف 5 بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والے پاکستان کے کم عمر ترین کوہ پیما ہیں۔

کوہ پیما شہروز کاشف کو 2 گینز ورلڈ ریکارڈ کے سرٹیفکیٹ مل چکے ہیں، انہیں 2 بلند ترین چوٹیاں سر کرنے پر سرٹیفکیٹ دیے گئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.