وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے پر ارشد ندیم کو مبارک باد پیش کی ہے۔
جاری کیے گئے بیان میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے ملک و قوم کا نام روشن کرنے پر کھلاڑی کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ شاباش ارشد ندیم شاباش، قوم کوآپ پر ناز ہے۔
انہوں نے ارشد ندیم کی کامیابی کو پاکستان کی فتح قرار دیا اور کہا کہ ارشد ندیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے وطن کا نام روشن کیا۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کا یہ بھی کہنا ہے کہ ارشدندیم جیسے باصلاحیت، قابل اور پرعزم نوجوان پاکستان کا اصل چہرہ ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان کا سر فخر سے بلند کرنے والے ایتھلیٹ ارشد ندیم نے جویلین تھرو (نیزہ بازی) میں 90.18 میٹر کی ریکارڈ تھرو کر کے گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا ہے۔
انہوں نے 1966ء کے بعد پہلی بار پاکستان کے لیے کامن ویلتھ گیمز ایتھلیٹکس میں گولڈ میڈل جیتا ہے۔
Comments are closed.