بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسلامک گیمز، پاکستان کے 2 ایتھلیٹس ترکی پہنچ گئے

پاکستانی ایتھلیٹ شجر عباس اسلامک گیمز میں شرکت کیلئے ترکی تو پہنچ گئے لیکن انہیں جاتے ہی 12 گھنٹے بعد 100 میٹر ریس میں شرکت کرنا ہوگی۔ ریس کی پہلی ہیٹ کل کونیا میں ہوگی جہاں پاکستان کی عروج کرن بھی 100 میٹر ریس میں حصہ لے رہی ہیں جو ترکی کے شہر کونیا پہنچ چکی ہیں۔

کامن ویلتھ گیمز میں 200 میٹر ریس کے فائنل راؤنڈ میں جگہ بنانے والے پہلے پاکستانی ایتھلیٹ شجر عباس اسلامک گیمز میں بھی 100 اور 200 میٹر ریس میں ایکشن میں ہوں گے۔

شجر عباس 4 گھنٹے کی فلائٹ کے بعد برمنگھم سے استنبول پہنچے جہاں وہ ایئر پورٹ پر 6 گھنٹے قیام کے بعد 8 اگست کو ترکی کے مقامی وقت کے مطابق رات دو بجے کونیا پہنچیں گے اور پھر اسی روز سہ پہر تین بجے 100 میٹر ریس کی ہیٹ میں حصہ لیں گے۔

پاکستانی ایتھلیٹ کونیا میں چند ہی گھنٹے قیام کرسکیں گے اور وہاں بنا پریکٹس کے 100 میٹر ریس میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔ جس کے بعد وہ 10 اگست کو 200 میٹر ریس کی ہیٹ میں بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔

برمنگھم کامن ویلتھ گیمز میں شجر عباس 200 میٹر فائنل میں شریک واحد ایشین ایتھلیٹ تھے اور طویل عرصہ بعد اسپرنٹ کے فائنل میں جگہ بنانے والے پہلے پاکستانی بھی تھے۔

کامن ویلتھ گیمز میں شاندار کارکردگی کے بعد شجر عباس سے اسلامک گیمز میں میڈلز کی امید روشن ہے۔

دوسری جانب پاکستان کی عروج کرن بھی کل 100 میٹر ریس میں ایکشن میں ہوں گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.