بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان کی ٹیکس کوڈ آسان بنانے کی ہدایت

وزیراعظم عمران خان نے ٹیکس نظام کی خامیاں دور کرکے ٹیکس کوڈ آسان بنانے کی ہدایت کی ہے۔

عمران خان نے ٹیکس اصلاحات سے متعلق اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکس کلیکٹرز اور افسران کے صوابدیدی اختیارات کو کم سے کم کیا جائے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ٹیکس نظام میں شفافیت کے لیے خودکار نظام متعارف کرانے کی ضرورت ہے۔

اجلاس میں وزیر اعظم نے معاشی ٹیم کو فلائنگ انوائسز کا مسلئہ جلد حل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکس نظام ایسا ہو جس سے کاروبار کو سہولت اور معیشت کو ترقی ملے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.