بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

فوج کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والوں کی ایف آئی اے تحقیقات کرے، سلیم مانڈوی والا

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما سلیم مانڈوی والا کا کہنا ہے کہ فوج کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والوں کی ایف آئی اے تحقیقات کرے۔

اپنے بیان میں سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ تحقیقات کی جائیں کہ فوج کے خلاف پروپیگنڈا کس کی ہدایات اور ایما پر کیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) معاملے کی تحقیقات کر کے حقائق سامنے لائے۔

سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ ایک پارٹی کی جانب سے فوج کے خلاف مسلسل پروپگینڈا کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فوج کے خلاف پروپیگنڈا انتہائی قابلِ مذمت ہے، فوج کی عظیم قربانیوں کو قوم سلام پیش کرتی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.