بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

چیف سیکریٹری پنجاب نے کام جاری رکھنے سے معذرت کر لی

چیف سیکریٹری پنجاب کامران افضل نے کام جاری رکھنے سے معذرت کر لی، انہوں نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو مراسلہ لکھ دیا۔

قریبی ذرائع چیف سیکریٹری پنجاب کے مطابق تبادلے کارکردگی کی بنیاد پر ہونے چاہئیں ناکہ سیاسی تبدیلی کی بنیاد پر۔

ذرائع چیف سیکریٹری نے کہا کہ ٹرانسفر پوسٹنگ احکامات پر صرف دستخط کرنے والا ربڑ اسٹیمپ نہیں بن سکتا، سیاسی تبدیلی اور فیصلوں سے پہلے ہی بیوروکریسی کا کام متاثر ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب کامران افضل نے عملی طور پر بھی کام چھوڑ دیا، وہ پنجاب کابینہ کے اجلاس اور وزراء کی حلف برداری میں غیر حاضر رہے۔

ذرائع نے کہا کہ چیف سیکرٹری کابینہ کے سیکرٹری کے طور پر کام کرتے ہیں، کابینہ اجلاس میں سیکرٹری کے فرائض سیکرٹری آئی اینڈ سی نے انجام دیے۔

ذرائع کے مطابق چیف سیکریٹری پنجاب نے حمزہ شہباز کو بھی تبدیل کرنے کی درخواست کی تھی، تبدیل نہ کرنے پر چیف سیکریٹری کامران افضل نے سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ کو مراسلہ لکھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.