the hookup game download california hookup bar asian girls denver hookup airbnb secure hookup site hookups skateboards shirts

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شعیب اختر کی سرجری سے قبل دعاؤں کی اپیل

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے گُھٹنے کی سرجری سے قبل مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کر دی۔

سابق کرکٹر شعیب اختر سرجری کے لیے اس وقت آسٹریلیا میں ہیں، انہوں نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اسپتال کے بیڈ سے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

 شعیب اختر نے کہا ہے کہ میں اپنے گھٹنے کی آخری سرجری کے لیے تیار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اس سے قبل میرے 5 آپریشن ہو چکے ہیں لیکن پھر بھی کہنا چاہوں گا کہ میرے لیے دعا کریں۔

شعیب اختر کا کہنا ہے کہ میں نے پاکستان کے لیے بطور بولر کھیلا جس پر مجھے فخر ہے لیکن یہ سرجری میرے لیے ضروری ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ درد ختم ہونے اور صحت یاب ہونے میں مجھے کم سے کم 2 سے 3 ہفتے لگ سکتے ہیں۔

سابق فاسٹ بولر نے یہ بھی کہا کہ دعاؤں کی اشد ضرورت ہے کیوں کہ 8 گھنٹے طویل آپریشن ہو گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.