بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف راجہ ریاض کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا۔

لاہور ہائی کورٹ نے اسپیکر قومی اسمبلی کو اپوزیشن لیڈر کے معاملے پر فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔

فیصلے کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض سے متعلق درخواست پر 30 دن میں فیصلہ کریں۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل متعلقہ حکام کو عدالتی حکم سے آگاہ کریں۔

عدالت نے حکم دیا ہے کہ رجسٹرار آفس درخواست اور فیصلے کی مصدقہ نقول اسپیکر قومی اسمبلی کو بھجوائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.