
پنجاب کابینہ کے 21 ارکان آج دوپہر 12 بجے حلف اٹھائیں گے، گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن وزراء سے حلف لیں گے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے 4 معاون خصوصی اور 3 مشیر مقرر کر دیے ہیں۔
سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ بھی وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر بن گئے۔
گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے گورنر نے ہمارے وزراء کا حلف نہیں لیا تھا تو یہ اُن کا ظرف تھا۔
انہوں نے کہا کہ ہم جمہوری لوگ ہیں اور جمہوری روایات کو برقرار رکھیں گے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.