بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

محمد میاں سومرو کی اسپیکر قومی اسمبلی سے معذرت

اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے 4  اراکین کو ایوان سے مسلسل غیر حاضر قرار دینے کے معاملے محمد میاں سومرو نے اسپیکر سے معذرت کرلی۔

پی ٹی آئی کے محمد میاں سومرو نے اسپیکر قومی اسمبلی سے معذرت کا خط  اسپیکر آفس کو بھجوا دیا۔

خط میں میاں محمد سومرو نے کہا کہ اپنے حلقے میں بلدیاتی انتخابات کی وجہ سے ایوان میں حاضر نہیں ہوسکا، میری ایوان سے پچھلی غیر حاضری پر چھٹی کی درخواست منظور کی جائے۔

 محمد میاں سومرو نے کہا کہ ستمبر کے آخر تک میری ایوان سے چھٹی منظور کی جائے۔

اسپیکر نے محمد میاں سومرو سمیت تحریک انصاف کے 4 ارکان کو مسلسل غیر حاضر قرار دیا تھا، اسپیکر کا کہنا تھا چاروں اراکین کے نہ استعفے ملے اور نہ چھٹی کی درخواست ملی۔

اسپیکر قومی اسمبلی مسلسل غیر حاضر اراکین کی نشست خالی قرار دے سکتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.