بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیر خزانہ کی زیر صدارت ای سی سی اجلاس، روس سے گندم کی خریداری کے معاملے کا جائزہ لیا گیا

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا۔

اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں روس سے حکومتی سطح پر گندم کی خریداری کے معاملے کا جائزہ لیا گیا۔ 

وزارت خزانہ کے اعلامیہ میں مزید بتایا گیا کہ ای سی سی نے روس سے 390 ڈالر فی میٹرک ٹن گندم خریدنے کی تجویز دی ہے۔ اجلاس میں روس کی طرف سے زیادہ قیمت کے مطالبے کی صورت میں ٹینڈر منسوخ کرنے کی ہدایت کی گئی۔ 

وزارت خزانہ کے مطابق روس نے پاکستان کو 410 ڈالر فی میٹرک ٹن گندم دینے کی پیش کش کی تھی۔ جس پر وزیر اعظم نے طارق فاطمی کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی تھی۔ 

ای سی سی کو دی گئی بریفنگ کے مطابق کمیٹی نے روسی سفارتخانے سے گندم کی خریداری کیلئے مذاکرات کیے۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.