الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے استعفوں سے متعلق بیان کو گمراہ کن قرار دیا ہے۔
ترجمان الیکشن کمیشن نے ایک بیان میں کہا کہ فواد چوہدری کا استعفے منظور نہ کرنے کا کہنا حقائق کے برعکس گمراہ کن بیان ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سابقہ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی طرف سے الیکشن کمیشن کو ایک بھی استعفیٰ موصول نہیں ہوا ۔
ترجمان الیکشن کمیشن نے یہ بھی کہا کہ موجودہ اسپیکر راجا پرویز اشرف کی طرف سے 11 ممبران قومی اسمبلی کے استعفے ملے ہیں۔
Comments are closed.