یوکرین کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ فروری میں روس کے حملے کے بعد سے ملک میں موجود 2 ہزار 129 تعلیمی اداروں پر بمباری ہوئی۔
یوکرینی وزارت دفاع نے اپنے بیان میں کہا کہ بمباری کے نتیجے میں 216 تعلیمی ادارے مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔
ٹوئٹر پر جاری کردہ بیان میں وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ شدید بمباری کی وجہ سے 25 یتیم خانے اور پناہ گاہوں کو نقصان پہنچا ہے۔
وزارت دفاع نے یہ بھی کہا کہ روس نے یوکرین کے 530 ثقافتی اداروں کو بمباری کرکے تباہ کر دیا، ان اداروں میں تھیٹر، مذہبی اور ثقافتی مراکز شامل تھے۔
یاد رہے کہ جولائی میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق نے بتایا تھا کہ جنگ کے آغاز سے اب تک 5 ہزار 24 یوکرینی شہری ہلاک جبکہ 6 ہزار 250 زخمی ہوچکے ہیں۔
Comments are closed.