بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ڈیفنس فیز 6 کی مسجد میں ایک شخص نے اپنا گلا کاٹ لیا

کراچی میں ڈیفنس فیز 6 خیابان راحت کی مسجد عمر فاروق میں ایک شخص نے اپنا گلا کاٹ لیا۔

پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ واقعہ نماز جمعہ کی ادائیگی کے فوراً بعد پیش آیا۔

دوسری طرف اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ تیز دھار آلے سے گلا کاٹنے کے باعث خون زیادہ بہہ گیا ہے۔

حکام کے مطابق زخمی شخص ممکنہ طور پر نفسیاتی مریض لگتا ہے۔

پولیس کے مطابق اسپتال میں زخمی شخص کا ابتدائی بیان بھی لیا گیا ہے، جس کے مطابق اُس کی خودکشی کی کوشش کی وجہ پریشانی ہے۔

پولیس کے مطابق اہلخانہ نے بتایا کہ زخمی بابر کے 3 بیٹے اور 2 بیٹیاں ہیں، ایک بیٹی دبئی اور بیٹا اسلام آباد میں ہے، اُس پر نہ تو قرض کا بوجھ ہے اور نہ ہی کوئی نفسیاتی مسئلہ ہے۔

 واقعے پر مسجد انتظامیہ کا بیان لے لیا گیا، مون عزیز الرحمان نے بتایا کہ جب جمعے کی نماز کا سلام پھیرا تو شور مچ گیا، میں پہلی صف میں تھا، بابر ساتویں صف میں تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ زخمی شخص مسجد میں باقاعدگی سے نماز کے لیے آتے تھے، آج  یہ شخص کرسی پر بیٹھا ہوا تھا اور خون بہہ رہا تھا، ملعوم کیا تو پتہ چلا کے بابر نے گلے پر استرا لگایا ہوا ہے۔

عزیز الرحمان نے یہ بھی کہا کہ اتنی ہی دیر میں زخمی شخص کے بیٹے اور پولیس والے آگئے اُسے اسپتال لے گئے۔

ایس ایس پی ساوتھ اسد رضا کے مطابق  زخمی شخص بابر ٹیکسٹائل کے پیشے سے وابستہ ہے اور ڈپریشن کا مریض ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.