gay byu hookups edf8329we coyote hookup the hookup game download casual encounter hookups hookup Millerton

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

غیر ملکی فنڈنگ کیس: عمران خان کو الیکشن کمیشن کا نوٹس جاری

غیر ملکی فنڈنگ کیس کے معاملے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو  نوٹس جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ عمران خان کو 23 اگست کے لیے نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

 الیکشن کمیشن  23 اگست کی صبح 10بجے نوٹس کی سماعت کرے گا۔

الیکشن کمیشن نے پی ڈی ایم کی درخواست پر عمران خان کو ایک اور نوٹس جاری کیا ہے، عمران خان کے خلاف نا اہلی کے ریفرنس کی سماعت 18 اگست کو ہوگی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت کی اتحادی جماعتوں نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کیا تھا۔

رہنما مسلم لیگ (ن) محسن شاہنواز رانجھا نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف ریفرنس الیکشن کمیشن میں جمع کروایا تھا۔

ریفرنس پر ارکان قومی اسمبلی محسن شاہنواز رانجھا، آغا رفیع اللّٰہ، آغا حسن بلوچ، صلاح الدین ایوبی، علی گوہر اور سعد وسیم شیخ کے دستخط موجود ہیں۔

عمران خان کے خلاف ریفرنس کی کاپی اسپیکر قومی اسمبلی کو بھی بھیجی گئی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.