بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بیت السلام کی جانب سے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، سماجی تنظیم کی جانب سے اب تک پانچ کروڑ روپے کا امدادی سامان تقسیم کردیا گیا ہے۔
اس حوالے سے ترجمان بیت السلام حذیفہ رفیق کا کہنا تھا کہ اس وقت تنظیم کے سو سے ڈیڑھ سو رضاکار بلوچستان کے مختلف اضلاع میں خدمات انجام دے رہے ہیں اور دور دراز علاقوں میں خیمے اور راشن پہنچا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سماجی تنظیم بیت السلام بلوچستان میں پچاس کروڑ روپے کی امداد پہنچانے کے منصوبے پر کام کررہی ہے۔
حذیفہ رفیق کے مطابق اس قت بلوچستان کے عوام انتہائی مشکلات کا شکار ہیں ان کی مدد کے لیے دیگر تنظیموں کو بھی آگے آنا چاہیے۔
انہوں نے دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں سے اپیل کی کہ بلوچستان میں غریب اور مظلوم بھائیوں کی مدد کے لیے زیادہ سے زیادہ امداد دیں تاکہ مشکل وقت میں بلوچ بھائیوں کی زیادہ سے زیادہ امداد کی جاسکے۔
Comments are closed.