سینیٹ اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر اعجاز چوہدری نے ایوان میں الیکشن کمیشن مخالف پلے کارڈ لہرا دیا۔
سینیٹر اعجاز چوہدری نے کہا کہ احتجاج کے باعث پارلیمنٹ اور سپریم کورٹ جانے والے راستے بند کردیے ہیں، پُرامن لوگوں پر یہ رویہ مناسب نہیں، آج شاہراہ دستور قبرستان کا منظر پیش کر رہا تھا۔
اعجاز چوہدری نے کہا کہ وزیر داخلہ مونچھوں کو مروڑ کر دھمکیاں دیتے ہیں، آج ایسے شخص کے خلاف مظاہرہ تھا جس نے پی ٹی آئی کے خلاف کمر باندھ رکھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بیسیوں لوگ ٹی وی پر آکر کہہ رہے ہیں ہم پاکستانی ہیں اور عمران خان کو پیسے دیے، پیسے ایسے منی لانڈرنگ ہوتے ہیں جیسے ایان علی کرتی ہے۔
اعجاز چوہدری نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے میں سقم ہے، سپریم کورٹ میں جائیں گے۔
Comments are closed.