بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمارت سے گر کر نوجوان کی ہلاکت: ملزمان کے ریمانڈ میں ایک دن کی توسیع

عمارت سے گر کر نوجوان کی ہلاکت کے کیس میں عدالت نے 7 ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں ایک روز کی توسیع کردی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں عمارت سے گر کر نوجوان کی مبینہ ہلاکت کے کیس کی سماعت ہوئی، تفتیش کے بعد مقدمے میں قتل کی دفعہ کا اضافہ کرلیا گیا۔

تفتیشی افسر نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 15 اگست تک توسیع کی درخواست کی۔

تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ ملزمان سے تفتیش مکمل نہیں ہوئی، جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی جائے۔ عدالت نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں ایک روز کی توسیع کردی۔

ملزمان میں محمد عمار، عثمان، اویس عزیز، احمد جمیل اور خضر اکبر شامل ہیں۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے کیس میں پیشرفت کی رپورٹ بھی طلب کرلی۔

پولیس کے مطابق 31 جولائی کو نوجوان عادل مسعود ڈیفنس فیز 8 کے علاقے میں عمارت کی بالکونی سے گر کر جاں بحق ہوگیا تھا۔

پولیس نے مقتول کی بہن وردہ مسعود کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.