امریکی میڈیا رپورٹس نے دعویٰ کیا ہے کہ کابل میں القاعدہ کے رہنما ایمن الظواہری کو ہلاک کرنے والا امریکی ڈرون کرغزستان کے ایک ایئربیس سے لانچ کیا گیا تھا۔
میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ حملہ شمالی کرغزستان کے علاقے ماناس میں امریکی ٹرانزٹ سہولت گانسی ایئربیس سے کیا گیا۔
امریکی محکمہ دفاع کے مطابق گانسی کرغزستان میں بشکیک بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب ایک سابق امریکی فوجی اڈہ ہے، جسے امریکی فضائیہ چلا رہی تھی اور جون 2014 میں اسے کرغز فوج کے حوالے کر دیا تھا۔ تاہم امریکی انتظامیہ ابھی تک یہ بتانے سے انکار کر رہی ہے کہ ڈرون نے کہاں سے ٹیک آف کیا اور اس نے کون سا راستہ استعمال کیا۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ امریکا نے ڈرون سے فائر کیے جانے والے ہیلی فائرز فضا سے زمین پر مار کرنے والے میزائل کا استعمال کیا جو 11 ستمبر 2001 کے حملوں کے بعد دہائیوں سے بیرون ملک امریکی انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کا حصہ ہے۔
Comments are closed.