پاکپتن میں حضرت بابا فرید الدین گنج شکر ؒ اور جھنگ میں حضرت سلطان باہو ؒ کے عرس کی تقریبات جاری ہیں۔
اس موقع پر دونوں مزارات پر انسدادِ پولیو پروگرام کی ٹیموں نے خصوصی پولیو مہم شروع کر رکھی ہے۔
محکمۂ صحت کے ترجمان کے مطابق دونوں بزرگ ہستیوں کے عرس کی تقریبات کے دوران مزارات پر 16 پولیو ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔
یہ ٹیمیں 10 دن تک وہاں آنے والے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی۔
دونوں مزارات پر 4 دن کے دوران 5 ہزار بچوں کو قطرے پلائے جا چکے ہیں، جبکہ عرس کے دوران ان مزارات پر 33 ہزار بچوں کی آمد متوقع ہے۔
Comments are closed.