a v hookup on xbox 360 cd hookups in cochise county denver hookup airbnb daty hookup 17 year old hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

دنیا کے 10 خوبصورت ترین شہر کونسے ہیں؟

برطانیہ میں کی گئی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سائنسی اعتبار سے دنیا کا سب سے خوبصورت شہرچیسٹر انگلینڈ کے شمال مغرب میں واقع  ہے۔

اس تحقیق میں محققین نے یہ فیصلہ کرنے کے لیے’گولڈن ریشیو‘ کا استعمال کیا کہ کونسا شہر کتنا خوبصورت ہوگا۔

اس تحقیق کے نتائج کے مطابق، انگلینڈ کے شمال مغرب میں واقع شہر چیسٹر جوکہ 83.7 فیصد عمارتوں پر مشتمل ہے، دنیا کا سب سے خوبصورت شہر ہے۔

دنیا کی سب سے زیادہ توجہ کا حامل اٹلی کا مشہور شہر وینس دوسرے نمبر پر، انگلینڈ کا دارالحکومت لندن تیسرے جبکہ بیلفاسٹ اور روم تیسرے نمبر پر دنیا کےخوبصورت ترین شہر قرار پائے۔

اس فہرست میں سب سے زیادہ درجہ بندی حاصل کرنے والا امریکی شہر نیویارک ہے جوکہ 17 ویں نمبر پر ہے۔

’گولڈن ریشیو‘ شہروں کی خوبصورتی کو وہاں موجود عمارتوں کی تعداد، شکل اور ساخت کے حساب سے جانچنے کا ایک پیمانہ ہے۔

آن لائن مورگیج ایڈوائزر کی رپورٹ کے مطابق دنیا کے 10 سب سے خوبصورت شہر درج ذیل ہیں۔

1- چیسٹر، برطانیہ- 83.7 فیصد

2- وینس، اٹلی- 83.3 فیصد

3- لندن، برطانیہ- 83 فیصد

4- بیلفاسٹ، برطانیہ- 82.9 فیصد

5- روم، اٹلی- 82 فیصد

6-بارسلونا، اسپین- 81.9 فیصد

7- لیورپول،برطانیہ- 81 فیصد

8- دُرہم، برطانیہ- 80.5 فیصد

9- برسٹل، برطانیہ- 80 فیصد

10- آکسفورڈ، برطانیہ- 79.7 فیصد

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.