بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی ٹی آئی کے آج ہونے والے احتجاج کی وجہ ریحام خان نے کیا بتائی؟

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کا کہنا ہے کہ پاکستانی روپیہ مستحکم اور اسٹاک مارکیٹ اوپر جانے کی وجہ سے پی ٹی آئی نے آج الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاج کی کال دی ہے۔

ریحام خان نے پی ٹی آئی کو ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا ہے۔

ریحام خان کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا ہے کہ کل پاکستانی روپیہ مستحکم اور اسٹاک مارکیٹ اوپر گئی، یہ بات تحریک انتشار (تحریک انصاف) کو ہضم نہیں ہوئی۔

پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے خلاف آج…

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے الیکشن کمیشن کے خلاف آج احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ الیکشن کمشنر نے ہمیں فارن فنڈڈ کہہ کر ہماری توہین کی ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ آج 8 سال بعد چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سنایا۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا تھا کہ پی ٹی آئی نے ممنوعہ فنڈز لیے ہیں، جانتے بوجھتے عارف نقوی سے فنڈز وصول کیے گئے، ممنوعہ ذرائع سے عطیات اور فنڈز موصول ہوئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.