بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیرِ اعلیٰ KPK کو میرا سلام دیں، ان کی نگرانی میں کام اچھی بات ہے: وزیرِ اعظم

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان کو میرا سلام دیں، ان کی نگرانی میں جو کام ہو رہا ہے بہت اچھی بات ہے۔

سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا جائزہ لینے کے لیے وزیرِ اعظم شہباز شریف ٹانک پہنچے، مولانا فضل الرحمٰن، امیر مقام اور مولانا اسعد محمود بھی وزیرِ اعظم کے ساتھ موجود تھے۔

اس موقع پر وزیرِ اعظم شہباز شریف کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں اور ریلیف کے کاموں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب سے 142 افراد جاں بحق ہوئے، صوبے میں سیلاب کی تباہ کاریاں ناقابلِ بیان ہیں۔

وزیرِ اعظم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹانک روڈ وفاقی حکومت بنا کر دے گی۔

ان کا کہنا ہے کہ خیبر پختون خوا کی حکومت سیلاب متاثرین کے لیے امدادی رقم میں اضافہ کرے، امدادی رقم 8 سے 10 لاکھ روپے کر دے تو بہتر ہے۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ بلوچستان حکومت بھی سیلاب سے جاں بحق افراد کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب سے مکمل تباہ گھر کے مالک کو 5 لاکھ اور جزوی متاثر گھر کو 2 لاکھ روپے دے رہے ہیں۔

شہباز شریف نے بتایا کہ متاثرہ علاقوں کا دورہ مکمل کر کے ایک دو روز میں صوبائی حکومتوں کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ملک بھر میں سیلاب متاثرین کے لیے سب مل کر کام کر رہے ہیں۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے یہ بھی کہا ہے کہ اسی اخوت اور یکسوئی کی ضرورت ہے، ڈیرا مہربانی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.