وزیر اعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں ریسکیو، ریلیف اور بحالی کے اقدامات کی 24 گھنٹے مانیٹرنگ کرنے کا حکم دے دیا۔
وزیر اعظم نے متاثرین میں امداد اور رقوم کی تقسیم سے متعلق پیشرفت رپورٹ ہر 48 گھنٹے بعد دینے کی ہدایت کردی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ سندھ، خیبر پختونخوا اور پنجاب کے متاثرین کی امداد کا عمل مربوط، موثر اور تیز بنایا جائے۔
وزیراعظم نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین ہم سب کی طرف دیکھ رہے ہیں، کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ متاثرین کو خوراک، ادویات اور رہائش کی سہولیات یقینی بنائی جائے۔
وزیراعظم نے یکساں انداز میں ملک بھر میں سیلاب متاثرین کی بھرپور مدد کرنے کی ہدایت کی کہا کہ سیلاب متاثرین کو پینے کے پانی کی فراہمی کے لئے مؤثر اقدامات کریں تاکہ لوگوں کو پیٹ کے امراض سے بچایا جاسکے۔
حکام نے وزیر اعظم کو بتایا کہ بلوچستان کے متعلقہ علاقوں میں خوراک، میڈیکل کیمپ اور شیلٹر کا بندوبست کر دیا گیا ہے اور صوبائی حکومت کے تعاون سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں میں تیزی لائی گئی ہے۔
Comments are closed.