وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت حکومت کی اتحادی جماعتوں کے قائدین کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کا نام ای سی ایل میں ڈالے جانے کا امکان ہے، اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کے معاملے کو مثال بنایا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کی روشنی میں مزید کارروائی کے لیے سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق تمام اتحادی جماعتیں سپریم کورٹ سے اس معاملے پر فل کورٹ تشکیل دینے کا مطالبہ کریں گی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں طے پایا کہ پی ٹی آئی کے خلاف الیکشن کمیشن کے فیصلے پر مزید پیشرفت کے لیے قانونی اور سیاسی کمیٹیاں قائم کی جائیں۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر آبی وسائل خورشید شاہ سیاسی کمیٹی کی سربراہی کریں گے، دیگر ارکان میں نوید قمر، مریم اورنگزیب، رانا ثناءاللّٰہ اور سردار ایاز صادق شامل ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق قانونی کمیٹی میں اعظم نذیر تارڑ، فاروق ایچ نائیک، رانا ثناء اللّٰہ اور کامران مرتضیٰ شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق دونوں کمیٹیاں کل 2 بجے اتحادیوں کے اجلاس میں اپنی سفارشات پیش کریں گی۔
Comments are closed.