ادارہ شماریات نے تجارتی اعداد و شمار جاری کردیے ہیں جس کے مطابق نئے مالی سال کے پہلے ہی ماہ ملکی برآمدات کو دھچکا لگا ہے۔
ان اعداد و شمار کے مطابق جولائی میں ماہانہ بنیادوں پر برآمدات میں 23.95 فیصد کمی ہوئی ہے جبکہ سالانہ بنیادوں پر 5.17 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
جولائی 2022 میں برآمدات 2 ارب21 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز رہیں جبکہ جون 2022 میں برآمدات 2 ارب 91 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز تھیں۔
اسی طرح جولائی میں ماہانہ بنیادوں پر درآمدات میں 38.31 فیصد کمی ہوئی ہے، جولائی 2022 میں درآمدات 4 ارب 86 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہیں جبکہ 2022 میں درآمدات 7 ارب 88 کروڑ ڈالرز تھیں۔
ادارہ شماریات کے مطابق جولائی میں ماہانہ بنیادوں پر تجارتی خسارے میں 46.76 فیصد کمی ہوئی، جولائی میں تجارتی خسارہ 2 ارب 64 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز رہا جبکہ جون میں تجارتی خسارہ 4 ارب 96 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز تھا۔
Comments are closed.